جانی ڈیپ رواں سال بھی ہالی وڈ کے مہنگے ترین اداکار

Johnny Depp

Johnny Depp

ہالی وڈ (جیوڈیسک) آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ،”دی پائریٹس آف دی کیری بیئن “ کے ہیرو جانی ڈیپ مسلسل دوسرے سال اس فہرست میں سر فہرست ہیں جنہوں نے اس سال تین کروڑ ڈالر تو کمائے، تاہم ان کی فلم پر خرچ ہونے والے ہر ڈالر پر واپسی صرف 1.20 ڈالر ہو سکی ہے ، جب کہ دوسرے نمبر پر ڈینزل واشنگٹن ہیں ، جن کی فلم پر خرچ ہونے والے ایک ڈالر کی واپسی ساڑھے چھ ڈالر بنی ہے۔

گویا جانی ڈیپ نے اپنے لئے جتنی بھی دولت کمائی ہو ، مگر فلم کی کمائی میں وہ سب سے مہنگے ثابت ہوئے ہیں ، اور اس فہرست میں ان کے بعد ٹاپ ٹین بالترتیب ڈینزل واشنگٹن، ویل فیرل ، لیام نیسن ، ول سمتھ ، کرسچئن بیل ، چاننگ ٹاٹم ، بریڈ پٹ ، بین ایفلیک اور ٹام کروز آتے ہیں۔