جانسن کی مصروفیات: شامی مہاجر کیمپ کی زیارت

Boris Johnson visits Syrian refugee camp

Boris Johnson visits Syrian refugee camp

ترکی (جیوڈیسک) سرکاری دورے پر ترکی میں موجود برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے غازی آنتیپ کے قصبے نذیب میں شامی مہاجر کیمپ کا دورہ کیا۔

جانسن اور ان کے ہمراہ وفد نے کیمپ میں مقیم شامی مہاجرین اوران کےلیے تعمیر کردہ اسکول اور دیگر سماجی مراکز کا بھی دورہ کیا۔ جانسن کے ہمراہ اس دورے میں برطانوی سفیر بھی موجود تھے۔

برطانوی وزیر خارجہ کا یہ دورہ تین روزہ ہوگا جس کے دوران وہ صدر ایردوان،وزیراعظم یلدرم ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور وزیر یورپی امور عمر چیلیک سے بھی ملاقات کریں گے جن میں 15 جولائی کے واقعات اور دو طرفہ تعلقات کو فوقیت حاصل رہے گی۔