میں نے اپنا بنا لیا تجھ کو

میں نے اپنا بنا لیا تجھ کو
تو نے پھر بھی دغا دیا مجھ کو

میں سمجھا تجھے مذاق سو جھا ہے
تو نے سچ مچ تماشا بنا دیا مجھ کو

شروع نظر سے کی نا آشنائی تو نے
پھر دل سے کیا ہوا مجھ کو

آنکھ کھو لی تو یہ احساس ہوا
نہیں اب یاد کو ئی راستہ مجھ کو

برباد کرتا ہے جوانوں کی زندگی نشہ
تیرا پیار بھی لگتا ہے اب نشہ مجھ کو

آنکھ روئی ہے تو پلکیں بھیگی ہیں
یاد آیا جو موسم گیا مجھ کو

جس نے چھینا ہے ساگر رشتوں کا بھرم
وہی شخص کیو ں ا پنا لگا مجھ کو

Shakeel Sagar

Shakeel Sagar

تحریر: شکیل ساگر