جوزف فرانسس کی اے آر وائی کے دفتر پر دستی بم اور فائرنگ کی پرزور مذمت

Joseph Francis

Joseph Francis

لاہور (اقبال کھوکھر) معروف قانونی ادارے ”کلاس” کے نیشنل ڈائریکٹرایم اے جوزف فرانسس نے گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں اے آر وائی کے بیورو دفتر پر دستی بم اور فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کے تحفظ میں دلچسپی نہیں لے رہی جس کی وجہ سے لاہور،کراچی،اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں صحافتی اداروں پر حملے ہورہے ہیں۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ولی بابر شہید کی برسی کے موقع صحافتی برادری کو ہراساں وپریشان کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ قابل افسوس ہے۔صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کے لئے حکومت ٹھوس اقدام اٹھائے۔