پیام امن سپین کی صدر جوزفین کرسٹینا کی سنیئر کشمیری رہنما چوہدری قربان آف چڑھوئی سے ملاقات

Josephine Christina Meeting

Josephine Christina Meeting

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) پیام امن سپین کی صدر جوزفین کرسٹینا نے سنیئر کشمیری رہنما چوہدری قربان آف چڑھوئی سے ملاقات ۔ملاقات میں کشمیر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جوزفین کرسٹینا نے کہا حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم بارے دنیا کے سامنے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں جس طرح وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں اور انسانیت ساز مظالم ہو رہے ہیں اس پر عالمی امن کے علمبرادورں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

چوہدری قربان نے کہا کشمیری گزشتہ ستر سال سال سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہئے ہیں اور مسلسل قربانیاں دے۔

انہوں نے پیام امن سپین کی صدر جوزفین کرسٹینا کو ایسٹر کی کامیاب تقریب پر مبارکباد دی اور ہمیشہ کی طرح اپنے تعاون کا یقین دلایا۔