صحافت ایک مقدس پیشہ اس کی حرمت کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا، رانا غلام سرور بابر

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) صحافت ایک مقدس پیشہ اس کی حرمت کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا صحافیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائوں گا۔

ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر رجانہ پریس کلب رجانہ(رجسڑڈ) رانا غلام سرور بابر نے پریس کلب پرمحل کے دورہ پر صحافیوں رانامحمداشرف رانا شاہدالرحمن ، میاں اختر علی سے گفتگومیں کیا انہوں نے کہا کہ صحافت کو کسی کی لونڈی نہیں بننے دوں گا مظلوم کی مدد اور ظالم کے خلاف لکھیں گے صحافت مقدس پیشہ ہے جس کی حرمت کیلئے ہم سب کو جدوجہد کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافی اپنے معاشی مسائل کے باوجود طبقہ کی آواز اور عام لوگوں کے مسائل اجاگر کرتا ہے جس کے نتائج بھی مقامی صحافی کو خود ہی بھگتنا پڑتے ہیں مگر ایک جرا ت مند صحافی کیلئے ضروری ہے کہ ظالم کے سامنے ڈٹا رہے۔