صحافت مقدس پیشہ ہے صحافت پر آنچ نہیں آنے دیں گئے۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا

PCJ Anniversary

PCJ Anniversary

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) صحافت مقدس پیشہ ہے صحافت پر آنچ نہیں آنے دیں گئے ڈاکٹر تصور حسین مرزا، روزنامہ پرل ویو صرف اخبار نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، پرل ویو کی دوسری سالگرہ کا کیک ایگزیکٹو اجلاس پریس کلب جہلم میں کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ پرل ویو اسلام آباد/ راولاکوٹ کی دوسری سالگرہ کی تقریب ڈاکٹر تصور حسین مرزا صدر پریس کلب جہلم رجسٹرڈآف پوران کی صدارت میں پروفیسر حکیم عبیدالرحمان قریشی کے گھر منقد ہوئی جس میں ڈاکٹر تصور حسین مرزا ، پروفیسر حکیم عبید الرحمٰن قریشی ، حکیم انوار احمد قریشی ، راجہ سہیل کیانی جنرل سیکرٹری ، محمد ناصر راجہ ، محمد وقاص، سینئر صحافی چوہدری قربان اور عارف محمود قریشی سیکرٹری انفارمیشن پریسک کلب رجسٹرڈ جہلم کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔

تقریب میں چیف ایڈیٹر روزنامہ پرل ویوسینئر صحافی شفقت ضیاء نے پریس کلب جہلم کے ممبران و عہدیدران کا شکریہ اد کیا اور کہا پرل ویو کو صرف اخبار نہ سمجھا جائے بلکہ ڈاکٹر تصور حسین مرزا کے کالموں کی طرح ایک تحریک ہے۔

انہوں نے تمام ساتھیوں کو راولاکوٹ سیر کی خصوصی دعوت دی جس کو حاضرین نے سراہا۔ یہ رنگا رنگ تقریب اس عہد کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئی کہ صحافت اور صحافی اصولوں پر کسی بھی صورت سودے بازی نہیں کی جاے گئی اور قلمی جہاد سے وطن عزیز کی خدمت جاری رکھی جائے گئی۔