صحافت اشاعت دین اور خدمت خلق کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ صدیق شیرازی

Journalism

Journalism

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم صدیق شیرازی، ناظم عمومی انور علی صدیقی، ناظم اطلاعات عنایت اللہ فاروقی نے پریس کلب کراچی کی نو منتخب کا بینہ کو مبارکباد پیش کی۔صدیق شیرازی کا کہنا تھا کہ صحافت صحیفے سے مشق ہے اور صحیفہ انبیاء کو عطا ہوا تھا، گو یہ کہ صحافت انبیاء کا ورثہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ آزادی صحافت ایک بہت بڑا مشن ہے۔ صحافت اشاعت دین اور خدمت خلق کا ایک بہترین طریقہ ہے بشرط یہ کہ اس میں ایمانداری اور مظلوم کی مدد کا جذبہ ہو۔ ترجمان عنایت اللہ فاروقی نے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے نو منتخب کا بینہ برائے پریس کلب کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی خدمات کو سر اہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ حق اور سچ صحافت کو فر وغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795