ہماری صحافت کا مقصد معاشرے کی خدمت ہونا چاہیے، ایم اے تبسم،اقبال کھوکھر

Lahore

Lahore

لاہور: انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم اور صدر اقبال کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں امن وسلامتی کے لئے تعمیری اور مثبت رویوں کی ضرورت ہے جس کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔لاہور کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صحافی رہنمائوںنے کہا کہ میڈیا میں درست مقاصد کی تکمیل کے لئے ہم سب کو اپنے عمل وفکر میں توازن پیداکرنا ہوگا ۔

ہماری صحافت کا مقصدمعاشرے کی خدمت ہونا چاہیے۔ویسے بھی زرد صحافت اور انتقامی سوچ نے ہمیشہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا ہے مگر ہمیں بھی اپنی صفوں میں منفی عناصر کا خاتمہ اوراتحاد ویگانگت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ہم ذرائع ابلاغ کے ذریعے معاشرے،ریاست اور دنیا کو امن ،بھائی چارے اور مثبت روایات واقدار کے فروغ کے لئے کام کرنا ہے۔مسائل کے خاتمے کے لئے مظلوم ومجبور عوام کی آواز بلند کرنا ہے تبھی بہتر معاشرو اور ترقی یافتہ دنیا قائم کرنے میں اپنا ذمہ دارانہ کردارادا کرسکتے ہیں۔