صحافی امین چوہدری کے پاکستان میں انتقال پر عالمی چیرمین APCA انٹرنیشنل محمد شکیل چغتائی کی تعزیت

S. Chughtai

S. Chughtai

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اورمرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق گزشتہ دنوںپاکستان کے مشہور صنعتی شہر گجرانوالہ کے قصبہ نوکھر میں مقیم نامور صحافی محمد امین چوہدری قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔جرمنی کی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے اس طلاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر رہنماقیصر ملک نے اپنے دیرینہ سیاسی ساتھی کی موت پر اظہار افسوس کیا۔

اپنا انٹر نیشنل نیوز ومیڈیا کے ذمہ داران کو اس المناک خبر سے آگاہ کیا اور انکے لئے پاک محمد مسجد میں دعائے مغفرت کا انتظام کیا۔یاد رہے کہ چوہدری امین برلن کی پہلی پاکستانی مسجد پا ک محمد کے سرگرم رکن تھے اور انہوں نے مسجد کی کافی خدمت کی۔

اس افسوسناک اطلاع پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عالمی چیرمین ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشنAPCA انٹرنیشنل ،امریکہ و یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی AGRS جرمنی، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک PAT یورپ، عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنل KFI امریکہ ، یورپ و ایشیا، تحریک منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد شکیل چغتائی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ”برلن کے مشہور پاکستانی صحافی محمد امین چوہدری کی پاکستان میں رحلت جرمنی کی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کیلئے نقصان عظیم ہے۔وہ برلن کی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی میںاپنی جمہوریت پسندی اور بلا تعصب انصاف کے لئے آواز بلند کرنے کی وجہ سے مقبول تھے۔چوہدری صاحب پاکستان واپس جانے سے قبل ایک طویل عرصہ تک برلن میں مقیم رہے اورجرمنی کے مختلف رسالوں میںمضامین لکھنے کے ساتھ برلن میں سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔

وہ جنرل ضیاء الحْق کے دور میںپیپلز پارٹی کے ہزداروں کارکنوں کی طرح جرمنی پہنچے ا ورپاکستان میں مارشل لاء کے خلاف لکھتے رہے۔ انکے سہ ماہی رسالے’سوہنی دھرتی’ نے کافی شہرت حاصل کی۔انکے مراسم مجھ سے مشفقانہ و رفیقانہ تھے۔وہ اکثر میرے پاس، پاکستا ن ٹریڈ اینڈٹورزم سنٹر کے آفس میں تشریف لاتے اور گھنٹوں پاکستان کے حالات پر گفت و شنیدفرماتے۔وہ پیپلز پارٹی کے ان مخلص جیالوں میں سے تھے،جو بھٹو ازم پر عمل پیرا ہو کرز ندگی بسرکرتے ہیں۔ وہ آخری وقت تک اپنے مشن سے وفادار اور پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔میں امین چوہدری کی موت پر رنجیدہ ہوں۔

میںAPCAانٹرنیشنل،AGRS،PATیورپ،KFIانٹرنیشنل،TMQ یورپ کے جملہ عہدیداران و کارکنان اور اپنی جانب سے چوہدری صاحب کے اہل خانہ،انکے بھائی پیپلز پارٹی جرمنی کے سابق صدر، ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی کے صدرچوہدری گلزار،انکے عزیز واقارب،دوست احباب اور ملنے جلنے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ہم محمد امین چوہدری کی مغفرت،درجات کی بلندی،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔اللہ پاک ان کوروز حشرمیں سرخرو فرمائے۔آمین۔”