صحافی اور کالم نگار حامد قاضی کو کالمسٹ کونسل آف پاکستان مرکزی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Hamid Qazi

Hamid Qazi

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر سے) مثبت صحافت کے علمبردار سینئر صحافی اور کالم نگار حامد قاضی کو کالمسٹ کونسل آف پاکستان کا مرکزی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ڈاکٹر غازی شاہد علوی چیئر مین کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مشکور ہیں جن کی نظر انتخاب سپوت شیخوپورہ حامد قاضی پر پڑی اور انہوں نے سی سی پی کی نائب صدارت کا قلمدان انہیں سونپا۔ پاک میڈیا کلب شیخوپورہ نے ایک اجلاس میں حامد قاضی کو کردار و عمل میں بہترین صحافی گردانتے ہوئے انہیں CCPکی نائب صدارت کا صیح انتخاب قرار دیا انہوں نے کہا کہ ہم مشکور ہیں چیئر مین ڈاکٹر غازی شاہد علوی اور مرکزی صدر ایم اے تبسم کے کہ جنہوں حامد قاضی کو نائب صدر منتخب کر کے شیخوپورہ کے صحافیوں اور قلمکاروں کی دیرینہ خواہش کو تکمیل بخشی ان خیالات کا اظہار پاک میڈیا کلب کے چیئر مین رانا محمد ایوب نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا حامد قاضی وہ صحافی ہیں کہ جن کے کردار پر آج تک کسی قسم کا کوئی قدغن نہیں اپنے تو اپنے پرائے بھی ان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتے وہ ایک بہترین منتظم بھی ہیں اور ہمیشہ اصلاحی اور معاشرتی موضوعات پر تحقیقی طور پر لکھنے والے لکھاری ہیں امید ہے کہ وہ کالم نویسوں کے حقوق کی بہترین پاسداری کریں گے ۔پاک میڈیا کلب کے وائس چیئر مین حاجی عبدالرئوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حامد قاضی کی صحافت اور کالم نویسی پر شیخوپورہ کو فخر ہے یہ وہ صحافی کہ جن کے کردار و عمل میں کوئی تضاد نہیں بلکہ ایسی شخصیت مملکت خداداد پاکستان میں کالم نویسوں کا سرمایہ ہے اللہ رب العزت انہیں اپنے فرائض سے خوش اسلوبی کے ساتھ عہدہ براہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے ہم پاک میڈیا کلب کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاک میڈیا کلب کے صدر ڈاکٹر اسحاق سجاد نے کہا کہ CCPنے حامد قاضی کو نائب صدر منتخب کر کے کالم نگاروں کو ایک سچی اور کھری لیڈر شپ فراہم کی ہے ۔پاک میڈیا کلب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایم ایچ بابر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حامد قاضی کا بطور نائب صدر CCPمنتخب ہونا بلا شبہ ایک قابل توصیف فیصلہ ہے جس پر میں ڈاکٹر غازی شاہد علوی چیئرمین،ایم اے تبسم مرکزی صدر ،فیصل اظفر علوی مرکزی جنرل سیکریٹری CCP کو داد تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنے ساتھ ایگزیکٹیو باڈی میں ایک بہترین ساتھی کو شامل کیا انہوں نے مزید کہا کہ حامدقاضی سے میرا تعلق لڑکپن سے جوانی اور اب ادھیڑ عمری تک قریب 35سالوں پر محیط ہے میں نے آج تک حامد قاضی کو ایک اچھا دوست ،بہترین انسان ،انتھک محنت کرنے والا منتظم اور تحقیق کر کے لکھنے والا لکھاری پایا مجھے قوی امید ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کالم نویسوں کے حقوق کے لئے کام کریں گے CCPکا مرکزی نائب صدر منتخب ہونے پر اپنے جگری یار اور ہر دلعزیز صحافی حامد قاضی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ پاک میڈیا کلب کے تمام ممبران نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے حامد قاضی کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں ان کی کامیابیوں کے لئے دعا کی اس موقع پر نائب صدر ڈاکٹر سہیل انجم ،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیض الرسول اور فنانس سیکریٹری دانیال منصور کے علاوہ پاک میڈیا کلب کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔