صحافی برادری پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں

Press Club Kasur

Press Club Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) صحافی برادری پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور میڈیا ہائوسز بالخصوص ورکنگ جرنلسٹ کی فول پروف سیکیورٹی کویقینی بنائے تاکہ پاکستان کی اصل صورت حال سامنے لانے والے غیور اور بہادر صحافی بلا خوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں ، حکومت وقت کا صحافی برادری کیساتھ رویہ انتہائی خراب ہے ، علاقائی صحافیوں کو تنخواہوں سمیت دیگر مراعات پر بھی مکمل طور پر عمل درامد کروایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب ڈاکٹر سلیم الرحمن، صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمد قصوری ، صدر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز (ایمرا) محمد اجمل شاد نے پریس کلب کے باہر لاہور کے چینل C42 پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گروپ لیڈران مہر محمدجاوید، حاجی مہر محمد شریف ، جنرل سیکرٹریز تکریم علی، محمد احمد چوہدری، طارق محمود جٹ، سینئر نایب صدرشفیق سیہجریا، عمران زیب، ملک عارف علی، مہرشان الہی ، سلیم انجم، ذاکرحسین خان،عبدالغفار، محمدنصیر، عمران شہزاد انصاری، محمدافضل انصاری، عمیرعلی انصاری، وسیم اکرم زکی، محمدسعید، عمران فیضی، نوراحمدخان ، خالد نواز خان، نواز کریمی، چوہدری آصف علی، سعید احمدبھٹی، عمران سلفی و دیگر بھی شریک تھے، مقررین نے کہا کہ علاقائی صحافی تمام اداروں کا سرمایا ہوتے ہیں۔

مگر خصوصی پروٹوکول چند ایک کو ملتا ہے، بڑے اداروں پرمشکل وقت آئے تو علاقائی صحافی ہر آفت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں ، میڈیا ہائوسز اور اخباری مالکان کیساتھ تمام صحافی قدم کیساتھ قدم ملا کر صحافت کے خلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو ناکام بنادینگے اس موقع پر پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹس ، الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز (ایمرا) کے ممبران و سول سوسائٹی کے اراکین نے C42چینل پر حملے کے ملزمان گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی(رجسٹرڈ)