پیرس کےمعروف صحافی عرفان صدیق کے والد محترم گوجرانوالہ پاکستان میں انتقال کر گئے

Mustafa Zahid Awan

Mustafa Zahid Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پیرس کے معروف صحافی عرفان صدیق کے والد محترم گوجرانوالہ پاکستان میں میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ میاں عرفان صدیق والد محترم کی وفات پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ،میاں عرفان صدیق کا پاکستان کا نمبر یہ ہو گا۔00923138725200

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ ،جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ہر دل عزیز چوہدری شاہین اختر ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ق ،چوہدری منیر احمد وڑائچ اور دوسے افراد نے میاں عرفان صدیق سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔