صحافی محمد ارشد انصاری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینیٹر مقرر

Arshad Ansari

Arshad Ansari

فیصل آباد : فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد انور نے مقامی صحافی محمد ارشد انصاری کو ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کیا ہے۔

محمد ارشد انصاری فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں بارے تمام میڈیا کو آگاہ کیا کرینگے۔

علاوہ ازیں فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید وزیر علی زیدی، نائب صدر عظمت اللہ خاں نیازی، جوائنٹ سیکریٹری صہیب علی ،طارق فرید،محمد اسلم لاٹر اور چوہدری اشتیا ق احمد نے محمد ارشد انصاری کو میڈیا کوارڈینیٹر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اورصحافیوں کے درمیان بہتر انداز میں چلائیں گے۔