صحافی کے قلم سے لکھے گئے الفاظ عوام کی زندگیاں بدل دیتے ہیں، امجد ڈوگر

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صحافی کے قلم سے لکھے گئے الفاظ عوام کی زندگیاں بدل دیتے ہیں، ذمہ دارانہ صحافت معاشرے کی اہم ضرورت ہے۔

صحافی جرائم کی نشاندہی کریں، فوری کاروائی کروں گا، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر نے پریس کلب مصطفی آباد میںنو منتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے صدر محمد عمران سلفی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی سابقہ روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے مثبت صحافت کو فروغ دیں گے،صحافی برادری اپنے قلم کو مسائل کی نشاندہی کیلئے استعمال کریں تاکہ معاشرتی مسائل حل ہو سکیں۔

اس موقع پر سابقہ چیئرمین و سنیئر صحافی ڈاکٹر اصغر علی شہزاد نے نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن دئیے، اس موقع پر نو منتخب صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے کہا کہ میں تمام ممبران کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مسلسل چھٹی بار بلا مقابلہ صدر منتخب کیا ہے۔

میں اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت تیار رہوں گا، اور پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کو ڈسٹرکٹ قصور کا مثالی پریس کلب بنانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔