صحافیوں پر حملہ کسی بھی طلبہ جماعت کو زیب نہیں دیتا ہے، نبیل مصطفائی

Anjuman Talba Islam

Anjuman Talba Islam

کراچی : جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین ، انجمن طلبہ اسلام کے سرپرست و بانی علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی نے کہا ہے کہ صحافی برادری کسی ملک کے سر کا جھومر ہوتی ہے اور ملکی باگ ڈور کے پانچ اہم ستونوں میں سے ایک ستون میڈیا اور صحافت بھی ہے۔

مشکل حالات اور دبائو کا سامنے کرتے ہوئے بار بار اپنی زندگی کے منہ میں ڈالنے کے بعد حق و باطل کے فرق کو عوام تک پہچانا صحافی برادری کے اعلی کردار اور بلند ہمت شخصیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم نے ہمیشہ صحافی برادری سے دوستانہ و برادرانہ تعلقات رکھے ہیں، مختلف طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین، انجمن طلبہ اسلام کے سرپرست و بانی علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی نے کہا کہ سحافیوں پر حملہ کسی بھی طلبہ جماعت کو زیب نہیں دیتا ہے۔

انجمن طلبہ اسلام کی تاریخ پر امن تحریک اور عدم تشدد کے رویئے کی غماز ہے، گزشتہ کراچی میں صحافی برادری پر ہونے والے تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں، میری انجمن طلبہ اسلام جمعیت علماء پاکستان کی طلبہ جماعت ہے اور کسی بھی غیر اخلاقی حرکت کی مرتکب نہیں ہوسکتی ہے۔

اس موقع انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ شہر میں کچھ اور لوگ بھی ہیں جو اپنے نام کے ساتھ اے ٹی آئی کا نام داغدار کرتے ہیں اور جن کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، ناظم کراچی سیف الاسلام نے کہا کہ تیس اپریل کے دن لاہور میں انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی عاملہ و شوریٰ اہم ترین اجلاس ہوگا جس میں اراکین شوریٰ ملک بھر سے اراکین شوریٰ و عاملہ شرکت کرینگے۔

مرکزی صدر محمد زبیر ہزاروی کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوچکے ہیں،امام نورانی کنونشن میں بھی خصوصی خطاب کرینگے۔

میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن