صحافیوں کی تقسیم، ضیائی سازش دہرائی جا رہی ہے، آرآئی یو جے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں پی ایف یو جے کے حوالے سے پشاور میں ڈرامائی انتخابات کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ صحافیوں کو تقسیم کرنے کی ضیاء دور کی سازش کو دہرایا جا رہا ہے پہلے بھی پشاور میں پی ایف یو جے کو تقسیم کر کے دستور گروپ تشکیل دیا گیا اور اب برناگروپ کے خلاف بھی سازش کو پشاور میں عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار آرآئی یو جے کے اجلاس میں عہدیداران نے کیا۔

شکیل احمد صدرآرآئی یو جے کا کہنا تھا کہ سازشی ٹولہ ایک بارپھر سے متوازی پی ایف یو جے کے قیام کیلئے آلہ کار بن رہا ہے ۔فداشیرازی جنرل سیکرٹری آرآئی یو جے کاکہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے سازشی عناصر تنظیم کو دولخت کرنے کے در پے ہیں ۔اشفاق ساجد فنانس سیکرٹری پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر پی ایف یو جے کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔جمیل مرزاممبر ایف ای سی پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ سازشی سپوت ایک بار پھر صحافیوں کو تقسیم در تقسیم کرنے کے خواہشمند ہیں کسی بھی صورت ایسے عناصر کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔

اجلاس میں شکیل احمد، فداشیرازی،اشفاق ساجد ،جمیل مرزا، بابر مغل، ظہیر عالم، طارق عزیز ،قیصر تنولی ، عدنان بری،اسد تنولی، عبدالرحمان ، شبیر مغل، یوسف خان، علی نقی،رضوان قاضی اور دیگر ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سائبر بل کے حوالے سے بھی فیصلے کیے گئے اور آزادی اظہار پر کسی بھی پابندی کو قبول نہ کرنیکا اعادہ کیا گیا۔