صحافیوں پر جھوٹے مقدمے دائر کرنے پر احتجاج

بدین (عمران عباس) بدین پولیس کے جانب سے ضلع بدین کے صحافیوں پر جھوٹے مقدمے دائر کرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کراچی میں صحافیوں پر پولیس کی جانب سے تشدد کے خلاف حیدرآباد میں صحافی تنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائیٹی کی جانب سے بروز پہلی جون کو اولڈ کیمپس سے پریس کلب حیدر آباد تک ریلی نکال کر احتجاج کیا جائے گا۔

جس میں ضلع بدین کے مختلف پریس کلبز کے میمبران، انسانی حقوق کی تنظیموں کے علاوہ سول سوسائیٹی کے لوگ بھی شرکت کریں گے جس میں بدین پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کرینگے۔

Protest Badin Press Club

Protest Badin Press Club