صحافی اور پولیس کا چھولی دامن کا ساتھ ہے، ابرار حسین

Ibrar Hussain

Ibrar Hussain

بدین (رپورٹ عمران عباس) صحافی اور پولیس کا چھولی دامن کا ساتھ ہے، اگر پولیس صحیح کام کریگی تو شہر میں امن رہے گا، ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ضلع بدین کے ایس ایس پی ابرارحسین نیکوکار نے ایس ایس پی آفیس بدین میں صحافیوں سے پہلی ملاقات کے دوران کیا۔

ایس ایس پی بدین نے کہا اس سے پہلے ایک سال پشاور پھر کورنگی میں بطور ایس ایس پی پوسٹنگ رہی، ایس ایس پی نے کہا پولیس ایک سرجن کا کام کرتی ہے اور صحافی الٹراساؤنڈ کرکے ہمیں بتاتے ہیں کہ اس معاشرے میں کون کون سے جرائم ہورہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس معاشرے میں صحافت اور صحافی کی اشد ضرورت ہے دنیامیں جتنی بھی کامیاب تحریکیں چلیں ہیں ان سب میں صحافی کا بڑا کردار رہا ہے،ایس ایس پی بدین ابرار حسین نے کہا کہ اس شہر کا سب سے بڑا مسئلہ شراب ہے جسے میں جڑسے ختم کرکے ہی رہوں گا۔

اس دوراں سینئر صحافیوں بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں، مصطفی جمالی، مرتضیٰ میمن، ملک الیاس، شکور میمن، شوکت میمن، ھارون گوپانگ، ھاشم بھرگھڑی، اور دیگر نے بدین شہر کے مختلف مسائل جن میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کی پابندی، نشہ آور چیزیں گھٹکہ اور مین پڑی، 15کا کیام، ناجائز تجاویزات اور دیگر مسائل شامل ہیں کی طرف دھیان دلایا،اس کے علاوہ صحافیوں پر کچھ عرصہ قبل پولیس کی جانب سے ضلع بدین کے صحافیوں پر قائم کیئے گئے جھوٹے مقدموں پر ایک کمیٹی تشکیل دے کر ان کی انکوائری کرنے کا کہا گیا۔

جس پر ایس ایس پی بدین نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ بیگناھ صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدموں کو ختم کروا سکوں، ملاقات میں بدین پریس کلب کے سینئر صحافی عبدالمجید ملاح، عمران عباس خواجہ، اشفاق میمن، ملک دانش، سلیمان مندھرو، محمد علی بلیدی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔