جڑچرلہ میں جلسہ سیرت النبی وکل ہند نعتیہ مشاعرہ سے مفتی محبوب شریف نظامی کا خطاب

jadcherla Jalsa Siratu Nabi Wakal Natia Mushaira

jadcherla Jalsa Siratu Nabi Wakal Natia Mushaira

جڑچرلہ: حضرت محمد کے اعلی و ارفع اخلاق اور آپ کی بلند کردار کی روشنی میں آج کے گمراہ ماحول میں مثبت اور اصلاحی پہلو کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ہی وہ مذہب جس نے دنیا کو انسانیت کا سبق دیا خواتین کو معاشرہ میںمقام و مرتبہ دیا ان خیالات کا اظہار مفتی محبوب شریف نظامی بانی و صدر مدرسہ دینیہ رحمت العلوم و قائد جماعت اسلامی حیدرآباد نیجڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ کے جلسہ سیرت النبی ۖو کل ہند نعتیہ مشاعرہ سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم برداران وطن میں دین اسلام کی تعلیمات کو پیش کریں جماعت اسلامی نے ہندوستان کی 16 زبانوں میں قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کا ترجمہ کا کام انجام دیا ہے اس سے استفادہ کریں۔

جناب محمد صادق احمد دعوة سکریٹری جماعت اسلامی تلنگانہ نے تلگو میں سیرت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسولۖ کی زندگی اسوہ حسنہ ہے۔ تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات کتاب میں امریکی ماہر فلکیات اور مورخ ڈاکٹر مائیکل ایچ ہارٹ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا درجہ دیا ہے۔

jadcherla Jalsa Siratu Nabi Wakal Natia Mushaira

jadcherla Jalsa Siratu Nabi Wakal Natia Mushaira

اللہ کے رسولۖ کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام اور مسلمانوں سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ ہو اور اسلامی تعلیمات سے متاثرہوتے ہوئے بردران وطن اسلام کے دائرہ میں داخل ہونگے۔ہمیں سب سے پہلے اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنانا ہوگا۔ قبل ازیںحافظ سید جعفر علی سابقہ امام وخطیب مدینہ مسجد کی تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز عمل میںآیا۔

ابتداء میں شمس جالنوی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند نے استقبالیہ پیش کیا، اس موقع پر بی شیوا کمار ضلعی صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی محبوب نگر نے بھی خطاب فرمایا۔جلسہ میں جلال عارف اور جمیل نظام آبادی کواردو اکیڈیمی تلنگانہ کے کارنامہ حیات ایورڈ حاصل کرنے کی خوشی میں تہنیت پیش کی گئی۔ الحاج سید فصیح الدین صدر مدینہ مسجد کی نگرانی میں جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔

jadcherla Jalsa Siratu Nabi Wakal Natia Mushaira

jadcherla Jalsa Siratu Nabi Wakal Natia Mushaira

جلسہ کی نظامت مظہر شریف صاحب نے حسن خوبی سے انجام دی۔مہمانان میںجناب محمدغلام غوث ربانی سابق صدر ضلع وقف بورڈ محبوب نگر،ایم ۔رمیش ریڈی سابق مارکیٹ کمیٹی چیر مین جڑچرلہ ،محمدسلطان الدین چشتی مرزائی ،مظہر شریف ،سابقہ صدرمسجد اقصی ،حافظ سید جعفر علی نے شرکت کی بعد ازیں کل ہند مشاعرہ محترم جناب جلال الدین عارف حیدرآبادکی صدارت میں منعقد ہوا۔

جس میں مہمان شعراء شمس جالنوی (،مہاراشٹرا)،محمد مظہر محی الدین مظہر (کرناٹک) اکرام اظہر (مہاراشٹرا) جمیل نظام آبادی ،سید ریاض تنہا، رحیم قمر،واحدنظام آبادی(نظام آباد)شکیل حیدر، ابراہیم خاں ایاز (حیدرآباد) ،حلیم بابر، نور آفاقی، ظہیر ناصری، صادق علی فریدی، انجم برہانی، جامی وجودی، اسمعیل قیصر (محبوب نگر) مقامی شعراء محبت علی منان،

jadcherla Jalsa Siratu Nabi Wakal Natia Mushaira

jadcherla Jalsa Siratu Nabi Wakal Natia Mushaira

تقی احمد تقی، عظیم رانا، سلطان چشتی، جلیل رضا، حبیب الدین حبیب ،سلطان پاشاہ رمز، زاہد شوق، جعفرکاظمی ،ممتاز حسین نے نعتیہ کلام پڑھا ۔ مشاعرے کی نظامت سید ریاض تنہانے انجام دی۔

ڈاکٹر عزیز سہیل، اظہر الدین،محمد مقیت ،نیاز الدین ،محمد محمود(ماڈرن بیکری)، محمد خلیل،محمد ایوب ،نے انتظامی امور انجام دئے۔جلیل رضا کے شکریہ پر رات تین بجے مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔