ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری، یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کو عدالت پیش کیا جائے۔

ججز نظربندی کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف نے علالت کے باعث عدالت میں حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کی پراسیکیورٹر عامر ندیم تابش نے مخالفت کی۔

عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کو عدالت پیش کیا جائے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی استثنی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ نہیں ہے۔