ججز نظر بندی کیس:پرویز مشرف کو پھر حاضری سے استثنیٰ مل گیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک مرتبہ پھر حاضری سے استثنیٰ مل گیا ۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔ سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی پیش نہ ہوئے ان کے جونیئروکیل راجہ جمیل نے نئی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہر سماعت پر ملزم کی جانب سے بیماری کی ایک ہی نوعیت کی درخواست دائر کی جاتی ہے۔

پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث وارنٹ منسوخی کی درخواست پر بھی سماعت نہ ہوسکی ۔ پراسیکیوٹر نے تفتیشی افسر کو چالان جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔