جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک اسلم برہان

Malik Aslam Burhan

Malik Aslam Burhan

فرانس (یاسر قدیر) برہان فیملی کے روح رواں اور تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ملک اسلم برہان نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے حوالے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آیا ہے۔

انھیں عمران خان کی دیانت و سچائی پر پورا بھروسہ ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں اور انھیں پورا یقین ہے کہ سچائی ایک نہ ایک دن سب کے سامنے کھل کر آ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا پاکستانی کی عوام عمران خان سے بہت محبت کرتی ہے اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔