جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے مجھ سمیت تمام عدلیہ سرخرو ہوئی، افتخار چوہدری

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

کوئٹہ (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد مجھ سمیت تمام عدلیہ سرخرو ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق عمران خان کے لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں جب کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مجھ سمیت تمام عدلیہ کے لئے سرخرو کا باعث ہے۔

سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا ارادہ ہیں تاہم کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا بلکہ اپنی جماعت بناؤں گا۔