جوڈیشنل کمیشن کے حکم کے بعد بدین میں فارم 15 کے لیئے تھیلے کھولے گئے

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) جوڈیشنل کمیشن کے حکم کے بعد بدین میں فارم 15 کے لیئے تھیلے کھولے گئے

عام انتخابات مئی 2013 میں دھاندلیوں کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشنل کمیشن کی جانب سے فارم 15 کی تحقیقات کا حکم ملنے کے بعد بدین میں مختیار کار آفیس میں موجود رکارڈ کے تھیلوں سے فارم 15 کے لیئے جوڈیشنل افسران کی موجودگی میں تھیلے کھولے گئے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے بتایا کہ بدین کے دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں کی 612پولنگ اسٹیشنوں کے تھیلے کھولے جائیں گے اور رپورٹ اوپر بھیجی جائے گی۔۔