جے یو آئی صدسالہ عالمی اجتماع کے انعقاد سے دوررس نتائج نکلیں گے۔ مولانا محمد صدیق مدنی

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن : جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء اور جامعہ دارالعلوم صدیقیہ چمن کے مہتمم مولانا محمدصدیق مدنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے سو سال پورے ہونے پر جمعیت صدسالہ عالمی اجتماع کے انعقاد سے امت مسلمہ میں دوررس نتائج نکلیں گے۔ اس عالمی اجتماع کے انعقاد سے اسلام دشمن عناصر کے حوصلے پست ہوگئے۔ جمعیت صدسالہ عالمی اجتماع میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوکر جمعیت علماء اسلام کے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے اسلام دشمن عناصر کو وارننگ دے دیا۔

مولانا محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ،، علماء حق،، کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ہرمیدان میں لادین قوتوں کو للکارا ہے ۔ اکابرین دیوبند حضرت مجدد الف ثانی نوراللہ مرقدہ سے لیکر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم العالیہ تک علماء کرام نے نفاذ شریعت کی جدوجہد کی ہے۔ عصر حاضر میں امت مسلمہ کیلئے قائدجمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ ایک امید کی کرن ہے۔
اور اس نے حالات کے دھارے پر بہنے والے انبوہ ہائے کثیر کے بالمقابل دھارے سے لڑنے کا مسلک اختیار کیا ہے۔

بہنے والے وہ بھی ہیں جو پانی پر شکوہ تخت بچھائے بہہ رہے ہیں ۔ وہ بھی جو خوبصورت بجروں میں بہہ رہے ہیں اور وہ بھی جو غوطے کھا کر بہہ رہے ہیں، یہ بہنے والے ایک ایک کرکے ڈوب بھی رہے ہیں۔ مادہ پرستی کے اس طوفان مغرب میں جو قیمتی عنصر دھار کیخلاف لڑرہا ہے یا کم سے کم قدم جمائے کھڑا ہے یا کھڑ ارہنے کی سعی کر رہا ہے اسکے درمیان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کو ایک منفرد امتیازی مقام حاصل ہے۔ کیونکہ وہ وقت کی ہوا کیساتھ چلنے پر ایک لمحہ کیلئے کبھی راضی نہیں ہوئے بلکہ برابر ہوا کا رخ بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔ مرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں۔

مولانا محمد صدیق مدنی
ممبر صوبائی کونسل جمعیت علماء اسلام بلوچستان
مہتمم جامعہ دارالعلوم صدیقیہ چمن
03337752771
siddique.madani@gmail.com