جولائی سے جنوری کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت میں 80 فیصد کا اضافہ

Tractors

Tractors

لاہور (جیوڈیسک) جولائی سے جنوری کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت میں 80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آسان قرضوں، ٹیکسوں میں کمی، کھاد پر سبسیڈی اور دیگر مراعات کے باعث کسان اچھی فصل کے حصول کے لئے جم کر ٹریکٹرز کی خریداری کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ 8 سال کے بعد پہلی مرتبہ کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل کیا گیا جبکہ دیگر فصلوں کے بھی بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مالی سال 2017 کے سات ماہ میں ملک بھر میں ٹریکٹرز کی فروخت 80 فیصد اضافہ سے 26 ہزار 323 رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 14 ہزار 727 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے۔

ماہرین کے مطابق ٹریکٹروں کی فروخت میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دن بدن کاشتکاروں کے مالی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور وہ اچھی فصل کی خاطر نئے ٹریکٹروں کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔