یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 3.00 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس کی منظوری 31 مئی کو ہو گی۔