جونا گڑھ کے حکمران ہر چہرے پر مسکان چاہتے تھے‘ نوابزادہ غلام محمد خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ریاست جونا گڑھ کے نواب ہزہائی نیس سر مہابت خان کے نواسے ‘ ہرہائی نیس پرنسز تاج بخت آف جونا گڑھ اسٹیٹ کے فرزند اور ہزہائی نیس سر نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمد خان نے عبدالستار ایدھی کے سوئم میں شرکت کے بعدجونا گڑھ تھنکرز فورم کی چیئر پرسن بیگم شاہ بانو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عبدالستار ایدھی کی مثالی خدمات کا اعتراف اور ان کیلئے رائل فیملی کی جانب سے ہزہائی نیس سر نواب مہابت خان پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائی نیس نواب مہابت خان فاونڈیشن و ٹرسٹ ایدھی کے خدمت انسانیت مشن کوآگے بڑھائے گا کیونکہ یہ ایدھی کا ہی نہیں بلکہ ریاست جونا گڑھ کے حکمران ہزہائی نیس نواب مہابت خان کا مشن بھی تھا۔

جو تقسیم ہند کے باعث تکمیل پذیر نہ ہوسکا مگر نواب مہابت خان کی روح کیلئے یہ امر یقینا تسکین و آسودگی کا باعث ہوگا کہ نواب مہابت خان جونا گڑھ کے حکمران کی حیثیت سے عوام کی زندگی سے مصائب ‘ آلام ‘ پریشانیاں ‘ دکھ اور درد دور کرکے انہیں خوشی ‘ خوشحالی ‘ آسودگی اور اطمینان کی فراہمی کے ذریعے ان کے چہروں پر مسکان و مسکراہٹیں بکھیرنے کا جو مشن شروع کیا تھاان کی شخصیت و کردار سے متاثر ان کی ریاست جونا گڑھ کے علاقے بانٹوا سے تعلق رکھنے والے عبدالستار ایدھی نے خدمت انسانیت کے اس مشن کو اقتدار و اختیار نہ ہونے کے باجود جس دوام تک پہنچایا اس کی مثال نہ تو ماضی جدید میں ملتی ہے اور نہ ہی مستقبل جدید میں مل سکتی ہے۔

Qabrustan

Qabrustan

Qabrustan Group

Qabrustan Group

Rashan Taqseem

Rashan Taqseem