جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق و کشمیر کی آزادی نزدیک ہے۔ نوابزادہ غلام محمد

Federation Ijlaas

Federation Ijlaas

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نواب آف جونا گڑھ ہز ہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاؤنڈیشن وٹرسٹ کے چیئرمین و نواسہ نواب مہابت خان نوابزدہ غلام محمد خان نے جونا تھنکرز فورم کی چیئرپرسن بیگم شاہ بانو ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر پٹی اور گجراتی قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی صدر روزینہ خان روزی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا۔

اڑسٹھ برس بعد لندن کی عدالت میں نظام دکن کیس میں بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست جونا گڑھ بھی نواب آف جونا گڑھ ہز ہائی نیس سرنواب مہابت خان کی خواہش و اعلان الحاق پاکستان کے مطابق پاکستان کا حصہ بننے والی ہے۔

ایسا ہوتے ہی ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاؤنڈیشن و ٹرسٹ جونا گڑھ سے لوٹی گئی دولت اور خزانے کی واپسی یقینی بناکر جونا گڑھ کے اس اثاثے کو جوناگڑھ سے تعلق رکھنے ولے افراد و برادریوں کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کرکے جونا گڑھ کے عوام کے تمام دکھوں کا مداوا کرے گا!۔