جونئیر ورلڈ کپ ، پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان آج متوقع

Hockey

Hockey

لاہور (جیوڈیسک) جونئیر ورلڈ کپ کے لئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ عماد بٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جونئیر ہاکی ورلڈ کپ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جا ئے گا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم ویزوں کے اجراء کی منتظر ہے تاہم اس وقت جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

کیمپ میں 26 کھلاڑی شریک ہیں ۔ سلیکشن کمیٹی نے مینجمنٹ کے مشورے سے حتمی فہرست تیار کر لی ہے۔ محمد دلبر نائب کپتان ہوں گے۔