جراسک ورلڈ نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کا بزنس کر لیا

Jurassic World

Jurassic World

نیویارک (جیوڈیسک) دیوہیکل ڈائناسارز امریکی باکس آفس پر چھا گئے، ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر فلم “جراسک ورلڈ” نے دوسرے ہفتے دس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔

جراسک ورلڈ کے ڈائنا سارز نے پوری دنیا کے سینما گھروں میں دھاک بٹھا دی۔ دو ہفتوں میں دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر بٹور کر جراسک ورلڈ نے ہالی ووڈ کی دوسری بڑی کماؤ فلم کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

انسائیڈ آؤٹ نو کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔ جاسوسی کرداروں پر مبنی ایکشن فلم “سپائے” ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر تیسری پوزیشن حاصل کر پائی ہے۔