انصاف کے حصول کیلئے ہم نے اپنی ساری پونجی لٹا دی اور عذاب ناک مراحل سے گذرنا پڑا

Talhar Maqtool Vishaal Charan

Talhar Maqtool Vishaal Charan

تلہار (نمائندہ) انسداد دہشتگردی کورٹ حیدرآباد کے جج عبدالغفور میمن نے دو ملزمان وجے چارن اور عباس ملاح کو تلہار شہر کے چارن محلہ سے ڈھائی سال قبل ٹائون کمیٹی تلہار کے ملازم گوپال شام کے سات سالہ بیٹے وشال کے اغوا برائے تاوان اور جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے کے جرم میں 45,45 سال قید کی سزا سنا دی ہے اور ساڈھے تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

جبکہ اس مقدمے کی پیروی بدین ضلع کے سینئر ایڈووکیٹ لگدیر رائے نے کی اس واقع کا صدمہ بچے کی والدہ اور اہل خانہ تا حال نہ بھول سکے ہیں مرحوم بچے کے والد گوپال شام نے بتایا کہ انصاف کے حصول کیلئے ہم نے اپنی ساری پونجی لٹا دی اور عذاب ناک مراحل سے گذرنا پڑا۔