تحریک انصاف کی ناکامی کے ذمہ داران کو پارٹی سے فارغ کیا جائے۔ اشرف قریشی

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمران ٹائیگر پینل کے سربراہ اشر ف قریشی نے چیئر مین تحریک انصاف سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کریں۔

اس حوالے سے لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود کے استعفیٰ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہے کہ شفقت محمود وہی شخص ہیں جنہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت لاہور سے تحریک انصاف کو شکست دلا نے کے ذمہ دار رہیں ہیں اشرف قریشی نے کہاکہ سندھ کے آرگنازئر ڈاکٹر عارف علوی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔سندھ میں تحریک انصاف کی ناکامی کے ذمہ دار عارف علوی جیسے نااہل لوگ ہیں جنہوں نے بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے اندورن سندھ تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخاب میں متحرک کرنے کے لئے کوئی نمایاں کام نہیں کیا۔

اشرف قریشی نے چیئر مین تحریک انصاف سے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں مبینہ دھاندلی ،کواتاہیوں خصوصاً پارٹی کے اندر سازشی عناصر کی کاروائیوں کی چھان بین کرائی جائے انہوں نے کہاکہ دھاندلی اور کوتاہیوں اور سازش کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کی ملک میں عوامی مقبولیت کو کم نہیں کیا جاسکتا انشا اللہ سازشی عناصر کو تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اپنے جذبے سے شکست دیں گے۔