جسٹس سعید الزمان صدیقی کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا: فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Shahbaz Warraich

Farrukh Shahbaz Warraich

لاہور (پ ر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری، صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ ‘چیئرپرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز’ صدر وومن ونگ ڈاکٹرعارفہ صبح خان’سینئر نائب صدر فرید رزاقی’نائب صدر اختر ایوب خان’ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسیب اعجاز عاشر’ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عدنان عامر’سنٹرل آرگنائزر عمر عبدالرحمن جنجوعہ ‘سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد’سیکریٹری کوآرڈ ینیشن ایم ایم علی سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پرانتہائی دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے اُن کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے دعا کی۔

صدر پی ایف یوسی فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ سعیدا لزمان صدیقی کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ بحیثیت جج انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے بھی انکار کردیا تھا۔ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین!