انصاف کی بروقت فراہمی سے ہی ملک میں پرامن معاشرے کا خواب پورا ہو سکتا ہے، چودھری منشاء سندھو

Mansha Sandho

Mansha Sandho

لاہور : انصاف کی بروقت فراہمی سے ہی ملک میں پرامن معاشرے کا خواب پورا ہو سکتا ہے، پاکستانی قوم اس وقت معاشرتی، تہذہبی، تمدنی، لسانی اور سیاسی لحاظ سے خطرات و مسائل کا شکار ہے۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء وسابق ایم پی اے چودھری محمدمنشاء سندھو نے ایک تقریب میں کیا۔اس موقع ملک سرفرازکھوکھر،میاں نواز اشرف،آصف سہیل کھوکر ودیگر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے حکمران ہر شعبے میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ، تعلیم ، صحت ، روزگار اور انصاف سمیت تمام معاملات میں عام اور غریب آدمی مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام اور مظلوم و محروم کی جان و مال کے تحفظ کیلئے واحد ذریعہ ہے، ملک میں اسلامی نظام کی اشد ضرورت ہے جس میںوسائل کی منصفانہ تقسیم ہو ہر غریب کے بچے کو قلم اور کتاب ملے پینے کے لیے صاف پانی مہیا ہو اورعلاج معالجہ کی سہولتیں میسر ہو ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان ، عدل و انصاف ، روزگار کی فراہمی اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے ملک میں شریعت محمدۖی کو نافذ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں غربت اور معاشرے کے اندر مختلف طبقوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے تو یہ کام اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔