جسٹن بیبر 10 مئی کو ممبئی میں کنسرٹ کریں گے

Justin Bieber

Justin Bieber

ممبئی (جیوڈیسک) 22سالہ مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر 10 مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں کنسرٹ کریں گے جسٹن کا یہ پہلا تجربہ ہو گا کہ وہ ایشیا، خاص طور پر جنوبی ایشیا کے کسی ملک میں پرفارم کریں گے۔

جسٹن کا یہ کنسرٹ ڈی وائی پٹیل سٹیڈیم میں ہو گا ۔ یہ کنسرٹ جسٹن کے Purpose tour Asiaکا حصہ ہو گا اور وہ نہ صرف انڈیا بلکہ دبئی میں بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔

جسٹن کے لیے خاص طور پر انڈین کھانوں کا مینیو تیار کیا جائے گا جس میں جسٹن کی پسندیدہ انڈین ڈشز ہوں گی کیونکہ گلوکار بھارتی کھانوں کے خاصے شوقین واقع ہوئے ہیں۔

کنسرٹ میں اے آر رحمن،ارجیت سنگھ ،دپیکا پڈوکون اور سونو نگم بھی شرکت کریں گے۔