گجراں کبڈی کلب کے زیراہتمام سالانہ تقریب انعامات کارکردگی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : شہزاد کالونی ستیانہ روڈ آفس کبڈی میں منعقدہ تقریب میں کوچ تنویر ممتاز نمبردار’ ذیل گجراں کبڈی کلب نے تقریب کے مہمانان گرامی کوچز اور کھلاڑیوں کو سالانہ کارکردگی اور آئندہ میچز بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کپتان ذیل گجراں کبڈی کلب ‘طلحہ خالد گجر کو نیشنل پرو کبڈی چمپین شپ 2015ء میں صوبہ پنجاب کبڈی ٹیم کی کپتانی کرنے ‘آل پاکستان انٹربورڈ کبڈی چمپین شپ بھمبر آزاد کشمیر سپورٹس سٹیڈیم میں بیسٹ(جاپھی )آنے پر ملتان بورڈ کالجز ٹورنا منٹ میں پنجاب کالج کی طرف سے بیسٹ کارکردگی پر ‘ٹیکنکل ایجوکیشن بورڈ جنوبی وشمالی اضلاع سرگودھا کبڈی ٹورنامنٹ میں بیسٹ جاپھی آنے و دیگر میچز میں اعلیٰ کارکردگی پر سابق قومی کبڈ ی کھلاڑی استاد پرویز اختر نمبردار آف172چھجوال نے طلحہ خالد کو خصوصی ٹرافی دیتے ہوئے کہا کہ ذیل گجراں سے تعلق رکھنے والے نامور قومی کھلاڑی سجاد گجر پہلوان ( کپتان پاک آرمی )انور گجر پہلوان (مرحوم ) کپتان پاکستان ریلوے ‘رزاق گجر پہلوان کپتان پاکستان پولیس و قومی ٹیم کی طرح یہ نوجوان سخت محنت اور تکنیکی اعتبار سے اعلیٰ دائو پیچ پر مہارت حاصل کرتے ہوئے جلد نیشنل و انٹر نیشنل سطح پر کبڈی کا سٹار بن کر ابھرے گا۔

‘انٹرنیشنل مبصر و ڈویژنل جنرل سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن جنا ب طیب گیلانی نے طلحہ خالد کو خصوصی شیلڈ دیتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ انتھک محنت اور کھیل کے تسلسل کے ساتھ ہی نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر کوئی بھی کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کرسکتا ہے ‘جبکہ چیئرمینDKAپرویز اقبال کموکا صدر DKAچوہدری جاوید کمال گجر پاکستان واپڈا ہیڈ کوچ سابق کپتان و کوچ فٹبال ٹیم لالہ تنویر نیشنل کبڈی ریفری عبدالحکیم ‘میاں پرویز اختر ‘ماسٹر جعفر چدھڑ’مولوی اﷲدتہ ‘عبدالحفیظ گجر ‘کوچز حافظ عامر ‘رضوان ‘اصغر چیئرمین ‘ندیم و دیگر کھلاڑیوں نے طلحہ خالد گجر کی اعلیٰ کارکردگی کوسراہتے ہوئے خصوصی مبارکباد پیش کی۔

تنویر ممتاز نمبردار کوچ ذیل گجراں کبڈی کلب فیصل آباد0303-7419991