کابل : شدت پسندوں کا گیسٹ ہاؤس پر حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

Kabul Forces

Kabul Forces

کابل (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں واقع ربانی گیسٹ ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔

دھماکوں کے ساتھ آٹومیٹک ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد کا علم نہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ربانی گیسٹ ہاؤس کو 2009 میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔