دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب

Kabul River

Kabul River

پشاور (جیوڈیسک) دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر پہلی بار درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ وارننگ سیل پشاور کی رپورٹ کے مطابق ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 55 ہزار 298 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 87 ہزار 800 کیوسک ہے ، دونوں مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلہ اور دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سوات میں چارسدہ روڈ اور دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔