کالا باغ ڈیم تعمیر کئے بغیر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں۔ زبیر احمد

PMLN TAJIR WING

PMLN TAJIR WING

لاہور : کالا باغ ڈیم تعمیر کئے بغیر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں یہ کام بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں جلدہوگا ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے تاجروںکے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہانئے آبی ذخائر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

قوم پرست جماعتیں ملک کے وسیع تر مفادمیں حکومت سے تعاون کریں ورنہ انہیں تاریخ ہرگزمعاف نہیں کرے گی۔الحاج زبیر احمدنے کہا اس وقت ملک میں انرجی کا بحران ہے جو کھپت بڑھنے پر دن یہ دن سنگین ہوتاجارہاہے۔

ہر سال دریائوںکا لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہورہاہے جسے استعمال میں لاکر زرعی انقلاب لایا جا سکتاہے ہر لحاظ سے مضبوط، مستحکم خوشحال پاکستان موجودہ حکومت کی بہترین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے اختلاف برائے اختلاف کی بجائے مجموعی طورپر ملکی مفاد کوپیش ِ نظررکھا جائے تو کالا باغ ڈیم بناکر چند سالوں میں بجلی کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوںپر حل کیا جا سکتاہے۔