قلات : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

Security Forces

Security Forces

قلات (جیوڈیسک) سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے قلات کے علاقے جوہان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے دو کیمپ تباہ کئے گئے جبکہ وہاں موجود 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشتگرد بھی زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے مقابلے میں 2 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، راکٹ لانچر، بارودی سرنگیں، دستی بم، کلاشنکوف، پستولیں، ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔