آل لیاری امن یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلری کمبائنڈ یوتھ کی شاندار کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری فٹ بال گرائونڈ آگرہ تاج لیاری میں جاری آل لیاری امن یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں کلری کمبائنڈ یوتھ نے مد مقابل بلوچ فائٹر یوتھ کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 4-3سے شکست دیدی دونوں ٹیموں نے کھیل کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سائوتھ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ناصر کریم بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ۔

اس موقع پر ناصر کریم بلوچ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ لیاری کے امن کے لئے صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے اور انشا اللہ فٹ بال کے کھیل کو فروغ دیکر لیاری کو امن کا قلعہ بنا یا جائیگا ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹورنامنٹ کمیٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر علی محمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔