کمال آباد:عدیل وال مین کا رقم بڑھانے کا مطالبہ اہلیان محلہ مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی: کمال آباد ڈھوک سیداں روڈ گلی نمبر 16 وارڈ نمبر 6 کے مکینوں کو باقاعدگی سے پانی کا بل جمع کروانے کے باوجود سرکاری پانی کی سپلائی گزشتہ 5 ماہ سے بند،اہلیان علاقہ کا شدیداحتجاج ،مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق ڈھوک سیداں روڈ پر واقع کمال آباد کی گلی نمبر 16 کے مکین حاجی عبدلستار، محمد جہانگیر، محمد تنویر، محمد امین، محمد عدیل، حاجی محمد نزیر حسین، رانا محمد عمر، صوبیدارنزاکت حسین وغیرہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وال مین محمد عدیل اہل محلہ کے ہر گھر سے ماہانہ 100 روپے بطور رشوت لیتا رہا 5 ماہ قبل اس نے اہل محلہ سے رقم بڑھانے کا مطالبہ کردیا عدم ادائیگی کی بناء پر وال مین محمد عدیل نے گزشتہ 5 ماہ سے سرکاری پانی کی سپلائی روک کر اہلیان علاقہ کی زندگی کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔

وال مین کا کہنا ہے کہ جب تک رقم نہیں بڑھائی جائے گی اس وقت تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے تعلقات اوپر تک ہیں اس کے خلاف کسی قسم کی کارررائی نہیں ہوسکتی اگر پانی کی سپلائی بحال کروانی ہے تو ہر ماہ رقم کا بندوبست کرنا ہوگا بصورت دیگر پانی کی بحالی ممکن نہیں۔اہلیان علاقہ نے افسران بالاخصوصاًتمام میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ ہمیں مزکورہ راشی وال مین کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائیس۔