کمالی اٹوخیل میں پک اپ کی ٹکر سے چھ سالہ عمر خطاب موقع پر دم تور گیا

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمند ایجنسی (شکیل مومند) مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزی کے علاقہ کمالی اٹوخیل میں سابندی کلے میں پک اپ کی ٹکر سے چھ سالہ عمر خطاب ولد روغ محمد موقع پر دم تور گیا۔

پک اپ میں برف بھرا ہوا تھا اور تیزی کے ساتھ مختلف دکانداروں کو برف پہنچانے کے لئے جلدی میں تھا۔ بچے پک اپ اور برف دیکھ کر آگے بڑھے۔

گرمی اور روزہ کی حدت سے نڈھال ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوئی اور بچے پر چڑھ دوڑا۔