کمالیہ کی خبریں 30/4/2017

Dr. Ghulam Murtaza

Dr. Ghulam Murtaza

کمالیہ (نامہ نگار) منگنی توڑنے کی رنجش، محلہ چڑھ کے رہائشی ارشد عباس کے 16 سالہ بھتیجے بشارت علی کوگلے ّ میں صافہ ڈال کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ منہّ پر گھونسے مار مار کر داڑھ توڑ دی۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بشارت علی موٹر سائیکل پرسوار اپنی 76سالہ ضیعف العمر دادی کے ساتھ اپنی پھو پھو کے گھر جا رہے تھے کہ محلہ عید گاہ پریس بازار میں عمیر ارشاد اور عمر ارشاد نے راستے میںجاتے دیکھ کرموٹر سائیکل کو جان بوجھ کر دھکا مار کر گِرادیا،اور عمیر ارشاد اور عمر ارشاد دونوں نے بشارت علی اوراس کی ضیعف العمر دادی کو گھونسوں سے مارنا شروع کر دیا۔اور کہا آج ہم آپ کو رشتہ توڑنے کا مزہ چکھائیںگے۔ ہمارے شورو اویلا کرنے پرکچھ لوگوں نے ہمیں ان سے بچایا۔ عمیر ارشاد اور عمر ارشاد ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔بشارت علی کے گلے ّ میںصافہ ڈال کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ۔گلے ّ میں ڈالا گیا صافے کے نشانات اور ٹوٹا ہوا دانت، سینے اور چہرے پر چوٹوں کے نشانات واضح ہیں۔شدید تکلیف کے باعث ادویات کھانے اور تین دِن گزرنے کے بعد بھی سوجن باقی ہے۔ دو دِن تک ہمیں ہسپتال والوں نے میڈیکل رپورٹ نہیں دی، بہانے لگاتے رہے۔بڑی سفارشوں کی وجہ سے ڈاکٹری رپورٹ تبدیل کی گئی ہے۔جس میں لکھا گیا ہے کہ بشارت علی نے خود اپنا دودھ کادانت توڑاہے ۔ بشارت علی کی عمر 16سال ہے۔توڑی گئی داڑھ کا بقیہ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ دودھ کا دانت نہیں تھا۔ جبکہ اس تمام واقعہ کے چشم دید گواہان بھی ہیں جو تصدیق کر سکتے ہیں کہ لڑائی میں عمیر ارشاد اور عمر ارشاد نے بشارت علی کا دانت توڑا ہے۔ملزمان نے بڑی بڑی سفارشوں سے ہمیں وقت پر درست میڈیکل رپورٹ نہ ملنے دی ،اوراُلٹا ارشد عباس پر رشتہ نہ کرنے کی وجہ سے اغواء کرنے اور دھمکیاں لگانے کا پرچہ کروا دِیا۔اور ساتھ،زاہد ،واحداورساجد المعروف جاراکوبھی پرچہ میں جھوٹا نامزد کیا ہے۔ساجد المعروف جارا تو ہمارے شہرمیں ہے ہی نہیںوہ تو ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ ہمیں اِنصاف اور حقیقت کے مطابق میڈیکل رپورٹ دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) صادق ویلفیئرفری اسٹیشنری کمیٹی کمالیہ کے زیرِ اہتمام اوّل کلاس تا پنجم کلاس تک 60 سے زائدمستحق،غریب، یتیم، طلباء و طالبات کو اقبال بازار کمالیہ میں فری اسٹیشنری دی گئی۔تفصیل کے مطابق صادق ویلفیئراسٹیشنری کمیٹی کی طرف سے فی سٹوڈنٹ کو300 روپے کی فری اسٹیشنری دی گئی،جس میں کاپیاں، کتابیں، رجسٹر،ربڑ، شاپنر،پنسل ، جومیٹری ، پن، وغیرہ شامل تھے۔صادق ویلفیئر فری اسٹیشنری کمیٹی کے چیئرمین محمدصادق صاحب خودبھی غریب گھرانے سے ہیںاِن کی چھوٹی سی پھولوں کی دوکان ہے ۔اِن کا جذبہ ہمدردی ،ویلفیئر کا عمل قابلِ قدر ہے۔ محمدصادق صاحب مستقبل میں مستحق، غریب، یتیم، طلباء و طالبات کے لئے بالکل فری سکول کے قیام کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ جس میں 80% یا زائد نمبر حاصل کرنے والے سٹوڈنٹ کو ماہانہ وظیفہ دِیا جائے گا۔ تاکہ بچوّں اور ملک و قوم کامستقبل روشن ہو۔ محمد صادق ، چیئرمین صادق ویلفیئرفری اسٹیشنری کمیٹی کی طرف سے بعض مستحق سٹوڈنٹ کے والدین کو نقد رقم سے معاونت بھی کی گئی ۔محمد صادق نے بتایا کہ ہمارا مقصد مستحق، غریب، یتیم، طلباء و طالبات کو تعلیم دلوانا ہے۔ بچے ّ ہمارا مستقبل ہیں۔ بچے ّ تعلیم یافتہ ہونگے تو بچوّں اور ملک و قوم کامستقبل روشن ہوگا۔ ہماری ویلفیئر کمیٹی سے کوئی بھی مستحق سٹوڈنٹ سال میں دو مرتبہ، 600 روپے کی فری اسٹیشنری حاصل کر سکتا ہے۔ یہ تمام انتظام میرا ،اور میرے چند دوستوں کے تعاون سے ہے۔ اور اِنشاء اللہ رمضان شریف میں بھی حسبِ توفیق مستحق لوگوں میںفری راشن تقسیم کیا جائے گا۔ پروگرام کے اختتام پر گلزار باکسنگ کلب اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کی طرف سے صادق ویلفیئر اسٹیشنری کمیٹی کے چیئرمین محمد صادق کی ویلفیئر کارکردگی کے اعتراف میں محمدصادق کو اعزازی شیلڈبھی دی گئیں۔تقریب میں عوام پریس کلب کے چیئرمین رانا طارق، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، خان محمد ڈوگر ،گلزار باکسنگ کلب والے،کونسلر امداد مغل و دیگر معززین نے شمولیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلہ ّ منڈی اور قبرستان بابا محمود بھٹی کے اطراف میںگندگی کے ڈھیر
کمالیہ (بیوروچیف ) اس سے پہلے بھی کئی دفعہ میڈیا نے انتظامیہ کی توجہ شہر میں صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات کی طرف دلائی ہے مگر لگتا ہے انتظامیہ کہیں موجود ہی نہیں ہے ۔ کمالیہ شہر بالکل کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتا ہے۔ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کمالیہ شہر کا کوئی والی وارث ہی نہیںہے۔خدارا ،اہل محلہ ِ اور قبرستانوں کے تقدس کا ہی کچھ خیال کر لیں۔ زیر نظر تصاویر قبرستان بابا محمود بھٹی اور غلہ منڈی کے اطراف کی ہیں۔ اہلِ محلہ نے جناب ملک محمد شریف صاحب سے اپیل کی ہے کہ آپ درد ِ دل رکھنے والے بھی ہیں اور صاحب اختیار و اقتدار بھی آپ اپنے اقتدار اور اختیار کو استعمال کرتے ہوئے شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے میڈیا اور صحافیوں سے گفتگو کر کے کہا ہے کہ چوہدری آرٹ سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کا یوم تاسیس مورخہ5مئی بروز جمعة المبارک RFCریسٹورنٹ واقع چیچہ وطنی روڈ کمالیہ میں منایا جا رہا ہے۔ جس میں صحافیوں ،میڈیا ،سول سوسائٹی، اور بلدیہ کے تمام کونسلرز ،چئیرمین ملک محمد شریف اور اپوزیشن لیڈر ملک محمد یعقوب کے سمیت دیگر کونسلرز حضرات تشریف لائیں گے۔ اجلاس میں کلچرل ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کی حلف برداری ہوگی ۔اور سوسائٹی کے اغراض و مقاصد اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور ساتھ ریفریشمنٹ بھی دی جائے گی۔