کامران خان اور وقار ملک کو ان کی کمیونٹی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا

Kamran Khan and Waqzr Malik of their Community Service Awarded

Kamran Khan and Waqzr Malik of their Community Service Awarded

برمنگھم : لارڈ مئیر آف کووینٹری کونسل میشل ہامندن نے کامران خان اور مئیر کمیشن پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر وقار ملک کو ان کی کمیونٹی خدمات پر آج ایک حصوصی تقریب میں ایوارڈ سے نوازا۔

لارڈ مئیر آف کووینٹری آف کووینٹری نے کہا کہ کامران خان اور وقار ملک نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ تمام لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا اور ان کے مسائل کے حل کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوں کی معاشرے کو ہمیشہ ضرورت رہی جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں ضرورت اسی امر کی ہے ہم نوجوانوں کو بے راہ روی سے ہٹا کر صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کریں اس سلسلے میں کامران خان اور وقار ملک کی خدمات قابل قدر ہیں۔