قندھار : پولیس چوکیوں پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک

Police Checkpoints Attack

Police Checkpoints Attack

قندھار (جیوڈیسک) جنوبی افغان صوبے قندھار میں تین پولیس چوکیوں پر طالبان باغیوں کے حملوں میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

قندھار محکمہ پولیس کے ترجمان ضیا دُرانی نے بتایا کہ طالبان نے ارغیستان اور ناشین کے علاقوں میں قائم پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے تھے۔

درانی کے مطابق ان حملوں کے دوران جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 22 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے ہرات صوبے میں ایک فوجی بس پر بھی حملہ کیا تھا اور اس حملے میں ایک فوجی افسر مارا گیا تھا۔