کندھ کوٹ یوسی ملگزار بنیادی سہولیات سے محروم

Kandhkot

Kandhkot

کندھ کوٹ : کندھ کوٹ یوسی ملگزار بنیادی سہولیات سے محروم ہے کو یوسی ملگزار اس ترقیاتی دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے صحت تعلیم آب نوشی کا کوئ نظام نہیں۔

سرکاری اداروں کا کوئ نام نہیں عورتوں کے حقوق کی بات کو اجاگر کرنے والے یہ بھول گۓ کہ پورے یوسی میں کوئ گرلس سکول نہیں ہے اور بوائس سکول کی کارکردگی انتہائ غیرتسلی بخش ہے عوام کو پینے کےلیۓ کوئ پانی کا سہولت نہیں ہے اور صحت کے حوالے سے پورے یوسی میں کوئی بی ایچ یو اسپتال نہیں ہے۔

سکولوں میں بکس کی کمی اور بلڈنگوں کی زبون حالی اور اکثر ٹیچرز کی غیر حاضری نے عوام کو تنگ کیا ہے ہم اعلی حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ یوسی ملگزار کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔