کندھ کوٹ: ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

Kandhkot

Kandhkot

کندھ کوٹ (جیوڈیسک) غوث پور انڈس ہائی وے پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ نے تیز رفتاری کے باعث وین کو ٹکر مار دی جس کے باعث 4 مسافر موقع پر دم توڑ گئے اور 4 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے غوث پور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کوچ کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔